counter easy hit

فیملی کے کندھوں پر بندوق رکھ کر مت چلائی جائے: شترو گھن سنہا

Shatrughan Sinha

Shatrughan Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) شترو گھن سنہا جن کی بیٹی سوناکشی سنہا کو حال ہی میں ایک گانے ” گندی بات “ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے گانے میں فحش پرفارمنس دی ہے۔

اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شترو گھن سنہا کا کہنا تھا کہ میری فیملی کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانے کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے بچے باصلاحیت ہیں اور سوناکشی کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کرے گی جس سے خاندان کی عزت پر حرف آئے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک گندی بات کا تعلق ہے تو یہ صرف گانے کا ٹائٹل ہے گانے کے اندر ایسا کچھ بھی نہیں جو کہ شرمناک ہو۔