counter easy hit

مسلسل تیسرے دن پی آئی اے ٹکٹ کاؤنٹروں پر تالے رہے

PIA ticket counters

PIA ticket counters

کراچی……مسلسل تیسرے دن پی آئی اے ٹکٹ کاونٹرز پر پڑے تالوں کی وجہ سے بکنگ دفاتر میں آج بھی سناٹا رہا، کارگو سروسز بند رہی، نہ کوئی جہاز اڑا، نہ اترا۔
ملازمین کے احتجاج نے پاکستان انٹرنیشنل کا پہیہ روک دیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل تمام 38طیارے مختلف ائیرپورٹس پر کھڑے کردیئے گئے، اوپر سے پارکنگ فیس نے بھی رہی سہی کسر نکال دی۔تمام ارے کھڑے ہونے پر پی آئی اے ہر روز پارکنگ کی مد میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سول ایوی ایشن کو ادا کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق طیاروں کے کھڑے رہنے کی وجہ سے پی آئی اے سول ایوی ایشن کو روزانہ ایک کروڑ اسی لاکھ روپے پارکنگ فیس کی مد میں ادا کرنا پڑرہے ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ نے جزوی توڑ نکالنے کے لیے ائیر بلو اور شاہین سے مسافروں کو لے جانے کے معاہدے کرلیے۔قومی ائیرلائن کے ترجمان دانیال گیلانی نے بتایا کہ کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافر ان ائیرلائنز پر سفر کرسکیں گے، ائیربلو اندرون ملک اور دبئی، مسقط اور جدہ کے مسافروں کو لے کر اڑے گی، جبکہ شاہین ائیر پی آئی اے کے ڈومیسٹک سیکٹر کے مسافروں کو لے کر چلے گی۔ادھر پاکستان ریلویز نے بھی کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی چار ٹرینوں میں مسافروں کے لیے اضافی کمپارٹمنٹس لگادیے ہیں،مسافروں کو ٹرینوں کی بزنس کلاس اور اے سی سلیپرز میں نشستیں دی جارہی ہیں۔