counter easy hit

پی آئی اے، احتجاج کے نرالے طریقے،دھمال کے بعد صدقے کے جانور خرید لیے

PIA, the curious

PIA, the curious

کراچی……. پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری رُکوانے کیلئے ملازمین نے کل احتجاجی دھمال ڈالا، آج بلا ٹالنے کیلئے چندہ کرکے صدقے کے جانور خریدے لائے۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے،مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق، ملازمین اپنے سروں پر لٹکتی نجکاری کی تلوار سے بچنے کیلئے، احتجاج کے روایتی طریقے کے ساتھ ہی کچھ ایسےٹرینڈ بھی سیٹ کررہے ہیں جو متوجہ کرنےکے علاوہ دلچسپ بھی ہیں،کل پی آئی اے ہیڈ آفس پر احتجاجی دھمال ڈالا۔آج پی آئی اے ملازمین نے نجکاری کی بلا کو ٹالنے کے لئے صدقہ دینے کا اعلان کیا اور اس کے لئے چندا کر کے دو گائیں قربان کیں۔ہنگامی پریس کانفرنس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ نے سیکریٹری ایوی ایشن کی ملاقات کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف وزیراعظم سے ہوں گے۔احتجاج کے تیسرے دن بھی ہیڈ آفس سمیت پی آئی اے کے تمام دفاتر بند رکھے گئے۔ ملازمین نے حکومت کے خلاف اور نجکاری نا مظور کے نعرے لگائے۔