counter easy hit

جھاڑ کھنڈ:بارودی سرنگ کا دھماکا، سات پولیس اہلکار ہلاک

Jharkhand landmine blast

Jharkhand landmine blast

پلامو………بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات پولیس اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق چھتر پور کے تھانہ علاقے میں یالاپہاڑی میں یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ اس حملے میں چھ پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔زخمی پولیس اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر ز کے ذریعے رانچی لایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ریاست جھارکھنڈ میں پولیس کے ترجمان اے ڈی جی ایس این پردھان نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یالاپہاڑی میں کچھ نکسلیوں کے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر چھتر پور تھانے کی پولیس کو علاقے کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پولیس ڈرائیور سنجے شرما اور چھ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اندھیرا ہونے کی وجہ سے پولیس کو ریسکیو آپریشن کرنے میں کافی مشکلات پیش آئیں۔