counter easy hit

پی آئی اے ہڑتال،نجی ایئرلائنز نے کرائے 3گنا بڑھادئیے

PIA strike, private airlines

PIA strike, private airlines

کراچی ……پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کا فائدہ اٹھا کر نجی ایئرلائنز نے اندرون ملک کرائے مہنگے کردیے، ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر یحیی پولانی کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائنزنے کرائے 3 گنا بڑھادیے، آج اور کل کیلئے کراچی اسلام آباد کا ریٹرن ٹکٹ 54 ہزار روپے کا ہوگیا۔
پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث دیگر نجی ایئر لائنوں کی چاندی ہوگئی ، ایئر لائن منہ مانگےکرائے مانگ رہی ہیں، کراچی سے لاہور نجی ائیرلائنز کا یکطرفہ کا کرایہ 16 سے 18 ہزار روپے ہوگیا، ہفتے قبل کراچی سے لاہور یکطرفہ کرایہ 10 ہزار روپے تھا۔