counter easy hit

پی آئی اے فلائٹ آپریشن بند، مسافر بھی خسارے میں

PIA flight operation

PIA flight operation

کراچی……فلائٹ آپریشن بند ہونے سے پی آئی اے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی خطیر مالی خسارے کا سامنا ہے،کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ آٹھ سے دس ہزار روپے تھا، جواب 22 سے 25 ہزار روپے تک وصول کیا جارہا ہے۔
جتنا آئے، جہاں سے آئے اور جیسے بھی آئے، یہ ہے بزنس کا وہ رول، جس کے آگے تمام اُصول کہیں مٹی، تو کہیں دھول اور پی آئی اے فلائٹ آپریشن بند ہونے پر، یہی دھول جھونکی جارہی ہے، مسافروں کی آنکھوں میں، ٹکٹس کم اور خریدار زیادہ ہیں، اس لئے اندرون ملک پروازوں کے یکطرفہ کرائے، تین گنا تک زائد وصول کئے جارہے ہیں۔ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ ان کی جانب سے نہیں بلکہ فضائی کمپنیوں نے کیا ہے، جلد پی آئی اے کے جہازوں نے اڑان نہ بھری تو نجی ائیر لائن کے ٹکٹوں کی قیمت آسمان کو چھونے لگے گی۔دوسری جانب مسابقتی کمیشن نے نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا، جس کے بعد کرایوں میں اضافے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔