counter easy hit

1320 میگاواٹ کول پاور منصوبے کا معاہدہ خوش آئند ہے، شہباز

1320 MW coal-based

1320 MW coal-based

لاہور…….. وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کچ چینی کمپنی کےساتھ 1320میگاواٹ کے کول پاور منصوبے کا معاہدہ خوش آئند ہے ، چینی کمپنی کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔
لاہورمیں حکومت پنجاب اور چینی کمپنی کے درمیان 1320 میگاواٹ کے کول پاورمنصوبے کے معاہد ے کی تقریب ہوئی۔ معاہدے پر سیکریٹری توانائی اسد الرحمان اورچینی کمپنی کے صدر وینگ وین ژونگ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہناتھاکہ چینی کمپنی رحیم یارخان میں 660 میگاواٹ کے دو کول پاورپلانٹ لگائےگی ۔ وزیراعلیٰ نے سو ل سیکریٹریٹ میں ایک اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب بھی کیا۔ن کا کہناتھاکہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے متاثرین کیلئے 20ارب روپے مختص کردیئےہیں، متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرینگے، معاوضے کی فوری ادائیگی کیلئے ون ونڈو آپریشن ہوگا۔