counter easy hit

کراچی ایئر پورٹ سے نواز شریف کی تصویر اتار لی گئی، اسمبلی ویب سائٹ سے نام خارج

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے بطور ممبر اسمبلی ان کا نام خارج کردیا گیا۔

Photo of Nawaz Sharif was removed from Karachi Airport, name exit from Assembly website

Photo of Nawaz Sharif was removed from Karachi Airport, name exit from Assembly website

جب کہ میاں نوازشریف کی وزارت عظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور صدر مملکت ممنون حسین کے ساتھ آویزاں تصویر بھی ہٹالی گئی ہے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں میاں نوازشریف کو نااہل قرار دیا اور الیکشن کمیشن کو فوری طور پر ان کی رکنیت ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے میاں نوازشریف کی حلقہ این اے 120 سے رکنیت ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب وہ ممبر قومی اسمبلی بھی نہیں رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رکنیت ختم کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے بھی میاں نوازشریف کا بطور ایم این اے نام خارج کردیا گیا ہے جب کہ ساتھ ہی این اے 120 کی نشست بھی فہرست سے نکال دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے ممبران کی فہرست میں نوازشریف کا حلقہ این اے 120 کے ساتھ نام درج تھا لیکن اب این اے 119 سے ان کے بھتیجے حمزہ شہباز کے بعد این اے 121 درج ہے جہاں سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مہر اشتیاق احمد ممبر قومی اسمبلی ہیں۔ میاں نوازشریف کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نشست پر 60 روز میں ضمنی الیکشن کرانے کا پابند ہے۔ گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمشنر نے حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے آر او کے نام مانگ لیے ہیں اور حلقے میں انتخاب کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہےکہ حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کردیا جائے گا اور انتخاب ستمبر کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔ عام انتخابا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور سے میاں نوازشریف 91ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کی امیدار یاسمین راشد 52 ہزار 354 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website