پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

99 crores deals in Pakistan stock exchange during the week
ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 106 پوائنٹس رہی اور 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 51 ارب روپے ہے۔ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1870 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 107 ارب اضافے سے 9 ہزار 514 ارب روپے ہوگئی جب کہ ہنڈرڈ انڈیکس 617 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 912 پر بند ہوا۔








