counter easy hit

پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہیں، سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (یس ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ وہ پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ 4 ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کم کی جارہی ہیں تاکہ قوم کو ریلیف مل سکے۔ ملک اس وقت احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہيں ہوسکتا۔

عمران خان مسلسل غلط بیانی کررہےہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی بات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ وہ اپنے 85 ہزار ووٹ سنبھال کر رکھیں ان کے ایک لاکھ 25 ہزار ووٹوں کی فکر نہ کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہیں، حکومت اس بحران پر جلد از جلد قابو پانے کی کوشش کررہی ہے، اس کے علاوہ اس معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دے ديا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے نقصان میں کمی اورفائدے میں اضافے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ریلوے کے پاس ایندھن کا 14 روزہ کا ذخیرہ ہوتا ہے جسے بڑھا کر 30 روز تک لایا جارہا ہے۔