counter easy hit

پٹرول بحران پر قومی اسمبلی اجلاس کا بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع

 National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر مجموعی طور پر 95 ارکان نے دستخط کئے ہیں۔ پیپلز پارٹی، اے این پی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے ساتھ ساتھ آزاد ارکان نے بھی ریکوزیشن پر دستخط کئے ہیں۔

ریکوزیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرول بحران نے ملک میں انتہائی نازک صورتحال پیدا کر دی ہے اور پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے۔

عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا جائے۔ اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد حکومت چودہ روز کے اندر اجلاس بلانے کی پابند ہے۔