yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر

Web Editor September 23, 2018September 23, 2018 1 min read
Nawaz Sharif made a big mistake while hearing the order of Imran Khan's arrest. Once again, in the politics of politics
Share this:

اسلام آباد(شازیہ عبید)جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک  پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جو این اے95 میانوالی۔ 1 سے پاکستان  جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن2018 میں امیدوار بھی تھے۔ ان کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی  کے خلاف آرٹیکل 62(1) (ڈی ) (ایف ) کے تحت ڈس کوالیفیکیشن کے حوالے سے پٹیشن دائرکی گئی، پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا، کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی نامکمل اور غلط تھے اور آرٹیکل   62(1) (ڈی ) (ایف ) کے تحت صادق و امین نہیں ہیں۔ عمران خان آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ2017 کیخلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔اور کاغزات نامزدگی کی بنیادی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان ٹیرین جیڈ وائٹ کے باپ ہیں جوانالوئیسا  سیتا وائٹ کے بطن سے ہیں۔ جن سے عمران خان کا قانونی رشتہ ثابت نہیں۔ اور عمران خان نے سپریم کورٹ کے پاس کیے گئے  سول اپیل نمبر 56-ایل اور57-ایل کے تحت کاغذات نامزدگی کے اقرارنامہ کی شق(ڈی) میں ٹیرین جیڈ وائٹ کا ذکر نہیں کیا۔ اور صرف جمائما خان کے بطن سے ہونے والے دو بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کا اندراج کیا ہے۔الیکشن 2013 ئ میں بھی عمران خان نے جو این اے71 میانوالی، این اے56 راولپنڈی،این اے 1 پشاور،  سے امیدوار تھےسوچے سمجھے منصوبے کے تحت کاغذات نامزدگی کے اقرارنامہ  میں ٹیرین جیڈ وائٹ کا ذکر نہیں کیا۔ عمران خان اپنے بیٹوں قاسم خان  اور سلیمان خان  کے اثاثوں اور ذمہ داریوں کی تفصیلات فراہم کرنےکی بجائے صرف یہ لکھا کہ دونوں بیٹے اپنی والدہ کے ساتھ انگلینڈ میں مقیم ہیں۔  اور والدین کے زیر کفالت نہیں ہیں۔ حالانکہ اس بات سے قطع نظر کہ اولاد ماں کے ساتھ رہ رہی ہے قانونی طور پر امیدوار کی ذمہ داری ہے کہ اولاد کے اثاثوں اور ذمہ داریوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔اور ان حقائق کی رو سے پٹیشن میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد قرار دینے کا مطلبہ کیا گیا ہے ۔اسی طرح عمران خان اپنی بیوی کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہ کرسکے۔ اور شادی کی تاریخوں میں بھی تضاد پایا جاتا ہے۔ دستاویزات کے مطابق عمران خان کی بیوی کے پاس ان کے نام زرعی زمین درج ہے ۔ جس پر بنک سے قرضہ حاصل کیا گیا جو پوری طرح ذرعی بنک کو لوٹایا نہیں گیا۔کاغذات نامزدگی کے فارم بی کے دوسرے کالم میں عمران خان  نے پاکستان میں اپنی کل جائیداد کی کل مالیت ظاہر کی ہے جو تین سو کنال اور پانچ مرلے کا گھر ہےجو گائوں موہرہ نور، بنی گالہ اسلام آباد میں واقع ہے۔ جس کا تعمیری رقبہ ایک ہزار مربع فٹ ہے۔ جو تحفے میں ملا اور اسکی مالیت 11471000 پاکستانی روپے بنتی ہےحالانکہ تحصیل اسلام آباد کے ریونیو ریکارڈ23-09-2005کے مطابق ٹرانزیکشن 4353510پاکستانی روپے بنتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اصل قیمت عمران خان کی طرف سے فراہم کردہ مالیت سے زیادہ ہے۔ اس طرح عمران خان نے حقائق کو چھپایا اور الیکشن ایکٹ2017 سیکشن 60 (2) کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور یہ بات قابل ذکر ہے الیکشن2013 میں حلقہ این اے 1 پشاور کے کاغذات نامزدگی میں اس  جائیداد کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی۔  اور جائیداد کی حیثیت تحفے کے طور پر درج کی گئی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The government put conditions in front of them
Previous Post حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے 50 لاکھ گھر کن شرائط پر اور کن شہریوں کو دیے جائیں گے ؟ حکومت نے شرائط وضوابط سامنے رکھ دیں
Next Post یہ روحانی دنیا ہے
THIS, IS, WORLD, OF, SPIRITUALISTIC, A, COLUMN, BY, SOHAIL WARRAICH

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.