counter easy hit

پی ٹی آئی کو جلسے سے روکنے کی درخواست خارج

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پرجلسے سے روکنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے روکنا حکومت کا کام ہے۔

Petition removed to prevent PTI from Jalsaتفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں انتیس اپریل کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسے کو روکنے کیس کی سماعت ہوئی، درخواست عمران شیخ ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ جسٹس شاہد کریم کے روبرو سنگل بینچ نے سماعت کرتے ہوئے قرار دیا کہ جلسے روکنا حکومت کا کام ہے، عدالت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی۔اس سے قبل درخواست گزار زوہیب عمران شیخ ایڈووکیٹ نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک کو قومی ورثہ قرار دیا گیا ہے،قومی ورثے کو آئینی تحفظ بھی حاصل ہے پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث گریٹر اقبال پارک کی تاریخی حیثیت کو نقصان کا خدشہ ہے۔

لہذا میری عدالت سے استدعا ہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ قذافی اسٹیڈیم یا ناصر باغ میں منتقل کرنے کا حکم دیا جائے،جسے عدالت نے مسترد کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے 22ویں یوم تاسیس کےموقع پر چیئرمین عمران خان نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج سے ٹھیک 22سال قبل تحریک انصاف کی بنیادرکھی، آج سالگرہ ہے، آپ نےشایان شان طریقے سے منانی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو29اپریل کومینارپاکستان پہنچناہے، 29 اپریل کو مینار پاکستان کے سائے میں خوشیاں منائیں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے اپنے خواب کی تفصیلات بھی سامنے رکھوں گا۔