counter easy hit

پشاور:دہشتگرد حملے کے بعد آرمی پبلک اسکول آج سے کھل جائیگا

Army Public School in Peshawar

Army Public School in Peshawar

پشاور (یس ڈیسک) دہشتگرد حملے کے بعد پشاور کا آرمی پبلک اسکول آج سے کھل جائے گا، پنجاب ، کراچی سمیت سندھ ، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی سردیوں کی تعطیلات ختم ہونے اور سیکورٹی انتظامات کے بعد تدریسی عمل کا آغاز ہوگا۔

پشاور کے آرمی پبلک اسکول سمیت ملک بھر کے تعلیمی ادارے آج سے کھل رہے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا تھا۔سیکیورٹی خدشات کے بعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کی جانے والی مدت ختم ہوگئی آج سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ،،مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کی دیواروں کو اونچا کردیا گیا ہے۔

داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں،، چوکیداروں کو اسلحہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ تاہم جن اداروں کے پاس سیکیورٹی تسلی بخش نہیں ہوگی ان کو اسکول یا کالج کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی نجی اور سرکاری نجی تعلیمی اداروں کی اکثریت نے سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنا دیا ہے۔