counter easy hit

سیکیورٹی انتظامات سخت ہوتو تعلیمی ادارے کھولے جائینگے، مشتاق غنی

Mushtaq Ghani

Mushtaq Ghani

پشاور (یس ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جن تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت ہوگی وہی کھولے جائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اطمینان بخش نہیں وہ نہیں کھلیں گے۔

ایس ایس پی آپریشن میاں سعید کے مطابق پشاور میں 1440 میں سے 1250 اسکولوں میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے صرف 118 تعلیمی اداروں کو این اوسی جاری کیا گیا۔