counter easy hit

پشاور:اسپیشل پولیس یونٹ کی کارروائی،4 دہشتگرد گرفتار

 police special operations unit, 4 terrorists

police special operations unit, 4 terrorists

پشاور……پشاورکے پشتڑخہ چوک میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل پولیس یونٹ نے چار دہشتگردو ں کو گرفتارکرلیا۔ دہشتگرد کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کررہے تھے۔ اسپیشل پولیس یونٹ پشاورکے مطابق کاروائی پشتخرہ چوک میں کی گئی جس دوران کالعدم تنظیم کے پمفلٹس تقسیم کرنے والے چار دہشتگردوں کوگرفتارکیاگیا۔ دہشتگردوں کے نام نثار احمد، شیرمت خان، عابد فرازاور عبداللہ بتائے گئے ہیں۔ دہشتگردوں کے قبضہ سے پمفلٹس اور دیگرمواد برآمدہوا۔ ملزمان کو مزیدتفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔