counter easy hit

پشاور میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 32 مشکوک افراد گرفتار

Peshawar Police

Peshawar Police

پشاور (یس ڈیسک) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 32 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

پشاور پولیس نے مشتبہ افراد کی علاقے اچرکلے اور بہادر کلے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، پولیس اہلکاروں نے تمام راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران 2 اشتہاریوں اور غیرقانونی طور پر رہائش پذیر4 افغان باشندوں سمیت 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولسی کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔