counter easy hit

پشاور : آفریدی آباد میں سابق پولیس افسر کے گھر کے باہر دھماکا

Peshawar

Peshawar

پشاور (یس ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ آفریدی آباد میں دھماکے سے سابق پولیس افسر کے گھر کو معمولی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق آفریدی آباد کے علاقہ میں دھماکہ ہواہے۔ شرپسندوں نے دھماکہ خیز مواد سابق ڈی آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے گھر کے قریب نصب کیا تھا۔

جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے گھر کو معمولی نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ آغہ میرجانی میں درج کرلیا گیا۔