counter easy hit

سانحہ پشاور، وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں کا تین روزہ سوگ کا اعلان

Peshawar Incident

Peshawar Incident

لاہور (یس ڈیسک) سانحہ پشاور پر وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پارٹی سرگرمیاں منسوخ کر کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرانے کی ہدایت کی ہے۔

نائن زیرو پر شہید بچوں کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی جائیں گی۔ وکلا تنظیموں اور تاجر برادری نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے بھی تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

آصف زرداری نے کارکنوں کو امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ عوامی تحریک نے سانحہ پشاور پر کل ملک گیر احتجاج ملتوی کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

سکھر میں جمیعت علمائے پاکستان نے سانحہ پشاور کے خلاف گھنٹہ گھر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جو دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ بشپ آف خیبرپختونخوا سرفراز نے بھی کرسمس کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔