counter easy hit

سانحہ پشاور، بچوں کی شہادت سے پوری دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

 David Cameron And Narendra Modi

David Cameron And Narendra Modi

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطے کی سائٹ پر لکھا کہ پاکستان میں سکول پر حملے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے محض سکول جانے پر بچوں کو جان سے مار دینا ہولناک بات ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ان کی ہمدردیاں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

عالمی میڈیا نے بھی پشاور سکول پر حملے کی خبر ہیڈ لائنز میں رکھی۔ واشنگٹن پوسٹ، نیویارک ٹائمز، وال سٹریٹ جرنل سمیت عالمی جریدوں نے سکول پر حملے کی خبر کو نمایاں طور پر نشر کرتے ہوئے واقعے کی شدید لفظوں میں مذمت کی۔