counter easy hit

پشاور : حیات آباد میں مسجد کے باہر خود کش دھماکہ، دو افراد شہید بیس زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (یس ڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسجد کے باہر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے میں ہلاکتوں کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہوا، حیات آباد گنجان آباد علاقہ ہے جہاں کاروباری مراکز بڑی کثیر تعداد میں موجود ہیں اور اسی لئے یہاں عوام کا ہجوم رہتا ہے ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنی جانیں بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے ، زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔

پانچ مشکوک افراد پولیس کی وردیوں میں آٓئے اور ان میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے بعد لوگ جان بچانے کے لئے بھاگے تو دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

دھماکے کی جگہ کے قریب کئی حساس عمارتیں، کاروباری مراکز، مساجد اور امام بارگاہیں موجود ہیں۔ دہشتگردوں کی جانب سے ابھی تک فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔