counter easy hit

وفاق خیبرپختونخوا حکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (یس ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا حکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے اگر چھوٹے صوبوں کو حقوق ملیں تو وفاق مضبوط ہو گا۔

خیبرپختونخوا اور فاٹا میں “صحت کا اتحاد” مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک بڑا صوبہ بن جائے تو تمام صوبے برابر ہو جائیں گے اور قومی مسائل میں کمی واقع ہو گی لیکن ہمیشہ چھوٹے صوبوں سے ان کے حقوق چھینے جاتے رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے حالات اس نہج کو پہنچ چکے ہیں، اگر بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق میسر ہوتے تو وہاں حالات معمول کے مطابق ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تاہم وزیراعلی پرویز خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پشاور کو مثالی صوبہ بنا کر دکھائے گی اور پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے والے شہریوں کو دوبارہ شہر میں لاکر بسائیں گے۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف نے پشاور ریڈیو سینٹر میں ٹرانسمیشن کے دوران عوام کے مسائل سنے اور انہیں خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔