counter easy hit

پشاور : اچینی چوک میں بم دھماکہ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے اچینی چوک میں بم دھماکہ ہوا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا، دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔