counter easy hit

چین میں پانچواں سالانہ فلم فیسٹیول کا میلہ سج گیا

China Film Festival

China Film Festival

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں پانچواں سالانہ فلم فیسٹیول کا میلہ سج گیا، دنیا بھر سے آئے ستاروں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے دیکھنے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا۔

دارالحکومت بیجنگ میں دنیا بھر سے آئے فلمساز اور ایکٹرز نے ریڈ کارپٹ پر واک کر کے خوب جلوے بکھیرے، مداحوں کی بڑی تعداد فلمی ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے فیسٹول میں موجود تھی۔

لوگ اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے اورآٹو گراف لیتے رہے۔ امریکی اداکار آرنلڈ شیوارزینگر نے بھی شو کی رونق خوب بڑھائی ۔ فیسٹیول میں 23 اپریل تک مختلف بین الاقوامی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔