counter easy hit

پشاور: ڈی ایس پی جانزادہ خان مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی

DSPFiringPeshawarLadyreadinghospital_12-12-2015_207075_l. [downloaded with 1stBrowser]

PESHAWAR: DSP janzadh Khan injured by gunmen

پشاور……محکمہ انسداد دہشت گردی کے ڈی ایس پی جانزادہ خان پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جانزادہ خان اپنی رہائش گاہ قاضی کلے پشاور سے ڈیوٹی کے لئے چارسدہ روانہ ہوئے تھے۔ گھر سے کچھ ہی فاصلے پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس سے ڈی ایس پی جانزادہ خان زخمی ہوگئے انہیں سینے اور جسم کے دیگر حصوں میں گولیاں لگی ہیں۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ زخمی ڈی ایس پی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔