counter easy hit

آزاد کشمیر ،مظفر آباد جانے والی بس کو حادثہ ، ایک شخص جاں بحق

KashmirAccidentpakistanbus1died11injurd_12-12-2015_207079_l. [downloaded with 1stBrowser]

Azad Kashmir, Muzaffarabad bus crash kills one

مظفر آباد …….آزاد کشمیر میں مظفر آباد جانے والی بس چانگاں کے مقام پر کھائی میں جاگری ،ایک شخص جاں بحق ، بارہ افراد زخمی ، پھنسے ہوئے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے شاردہ سے مظفر آباد آنے والی مسافر بس چانگاں کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پھنسے ہوئے دیگر افراد کو نکلنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو دودھیال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔