counter easy hit

پرویز مشرف کو پاکستان سے محبت اور مخلص کی سزا دی جا رہی ہے۔ارباب محمد طاہر خان

پرویز مشرف کو پاکستان سے محبت اور مخلص کی سزا دی جا رہی ہے, ارباب محمد طاہر خان

Pervez, musharraf, suffering, for, his, services, for, country, arbab muhammad khan
یورپ(چیف اکرام الدین)آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابقہ نامزد امیدوار پی کے 59 ارباب محمد طاہر خان نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کو پاکستان سے محبت اور مخلصی کی سزا دی جارہی ہے پرویز مشرف سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے پی پی پی، اور نواز لیگ دونو نے ملکر مشرف پر آرٹیکل 6 کا جھلی کیسز بنایا ہے کیوں کہ جب ایمر جنسی لگی تھی اس وقت تو آرٹیکل 6 میں شقیں ہی نہیں تھی یہ تو 2009 میں ترمیم ہوئی ہیں تو لہٰذا یہ ایک سیاسی انتقام والی کیس ہے تو ہم پوری APMl کی ٹیم سپریم کورٹ آپ پاکستان اور موجودہ حکومت سے درخواست کرتے ہے کے اس سے سیاسی کیس کو ختم کرایا جائے اور جنرل پرویز مشرف صاحب کو باعزت بری کیا جائے کیوں کہ جنرل پرویز مشرف صاحب غدار نہیں ہے اس نے اپنی پوری زندگی اس ملک کی خدمت کی ہے تمام جنگیں لڑیں ہیں ہر فورم پر اس ملک کا دفاع کیا ہے لیکن سیاسی مخالفین چاہتے ہیں کہ پرویز مشرف کو پاکستان اور سیاست سے محروم رکہا جائے
کیونکہ پرویز مشرف 20 کروڑ عوام کا ایک عوامی لیڈر بن چکے ہیں،آل پاکستان مسلم لیگ کے مقبولیت میں آنے سے پی پی اور مسلم لیگ ن جیسے پارٹیوں کا خاتمہ ہوگا کچھ لوگ آج یہ کہہ رہے ہیں کے پرویز مشرف وطن واپس نہیں آئے گا،کہتے ہیں بینظیر کا قاتل ہے اگر وہ قاتل تھے تو اسے گارڈ آف آنر کیوں پیش کیا اور وہ کس طرح پاکستان سے باہر گئے انہیں بتانا چاہتا ہوں کے پرویز مشرف دلیر فوج کا سپاہی ہے وہ کسی سے ڈرنے والا نہیں،آل پاکستان مسلم لیگ وفاق کی جماعت ہے،کسی اور میں کیا جرآت کے وہ انقلاب لائے،انقلاب پرویز مشرف کی سربراہی میں آئے گا،لوگ اے پی ایم ایل کا حصہ بن رہے ہیں یہ ہی تو اصل انقلاب ہے پرویز مشرف کا بارہ اکتوبر والا اقدام بہترین تھا یہ قدم پرویز مشرف نے ملک اور قوم کے بچائو کے لیے اٹھایا تھا،کارگل کی جنگ جیت چکے ہوتے تو یہ دن آج ہمیں دیکھنے ناں پڑتے پر میاں نواز شریف اور دیگر پاکستان مخالف لوگوں نے بھارت کو سپورٹ کیا اور چلتی جنگ کو بند کرایا جس کا نتیجہ یہ ملا کے ہمارے کئی فوجی جوان شہید ہوئے شہید ہونا پاک افواج کا مرتبہ ہے،لیکن بات دراصل نواز زرداری کی دشمنی کی ہے پرویز مشرف نے اپنے دورے اقتدار میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو کافی حد تک حل کردیا تھا اور مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب تھا کے پرویز مشرف کو ثازش کے تحت حکومت سے الگ کر دیا گیا پرویز مشرف کے آٹھ سالا سنہری دور کو قوم آج بھی مانتی ہے ان کے سیاسی کردار کو کسی طرح بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ارباب محمد طاہر خان نے یورپی انٹرنیشل میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہم بہت خوش نصیب قوم ہیں کہ ہمیں پرویز مشرف جیسا ایماندار لیڈر ملا
موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ غریبوں کے ساتھ گذشتہ گیارہ سالوں سے مسلسل ناانصافی چل رہی ہے،ایسی ناانصافیوں کے خلاف ہمیں ملکر باہر نکلنا ہوگا،اگر ایک چور کو پکڑہ جائے اور دوسرہ آزاد ہوکر ملک کو لوٹتا رہے تو یہ انصاف نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے کہ پورے ملک لوٹنے والوں کا کھڑا سے کھڑا احتساب ہو اور عوام کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کو بھی جیل بھیجا جائے۔