counter easy hit

پرویز مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

راولپنڈی (یس ڈیسک) پرویز مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم ڈاکٹر خالد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جیل حکام کے مطابق ڈاکٹر خالد نامی دہشت گرد کی شام کے اوقات میں اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی۔

جس کے بعد اسے رات 9 بجے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دی گئی ہے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ہے جبکہ ڈاکٹر خالد کی لاش کو بھی ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھا جس کے صدر کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔