counter easy hit

پرویز خٹک ،غلام بلور، محمود الرشید سوئی ناردرن گیس کے نادہندہ نکلے

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ڈیفالٹرز کی فہرستیں موصول ہوگئیں۔ پرویز خٹک 10 کروڑ 65 لاکھ اور حاجی Pervaiz Khattak, Ghulam Bilour, Mahmoud Ulshid Sui, returned to North Gasغلام احمد بلور 14 کروڑ 46 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے ہیں۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق، 268 امیدوار ایس این جی پی ایل کے اربوں روپے کے ڈیفالٹر ہیں، پی کے 80 سے امیدوار امجد خان آفریدی 21 کروڑ 62 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر، ن لیگ کی تہمینہ دولتانہ 10 لاکھ 57 ہزار، این اے 18 سے حاجی دلدار خان 17 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔ راجا راشد حفیظ 74 لاکھ، پاکستان تحریک انصاف کے سمیع حسن گیلانی 69 لاکھ 46 ہزار، الیاس بلور 55 ہزار روپے، پی ٹی آئی کے ہیمیاں محمودالرشید 28 ہزار روپے کے مقروض ہیں۔ حامد سعید کاظمی 31 ہزار 500 روپے کے نادہندہ نکلے، این اے 175 سے غلام رسول کوریجہ 42 ہزار روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق، آئین کے تحت یوٹیلیٹی بلز کا 10 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ الیکشن نہیں لڑ سکتا۔