counter easy hit

پیرو کے نازکا لائنز کی خلا سے لی گئی تصاویرجاری

Peru's delicate photos

Peru’s delicate photos

واشنگٹن ……..امریکی خلائی ادارے ناسا نے براعظم جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں واقع مشہور نازکا لائنز کی خلا سے لی گئی تصاویر وہاں کی حکومت کو فراہم کی ہیں۔
لائنز کا شمار جنوبی امریکہ کے پراسرار ترین آثارِ قدیمہ میں ہوتا ہے، یہ سینکڑوں انتہائی بڑی اشکال جنوبی پیرو کے صحرا میں بنائی گئی تھیں اور ان میں پرندوں اور جانوروں کی شبیہ بھی شامل ہیں۔کئی کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی اشکال میں سے کچھ اتنی بڑی ہیں کہ انھیں واضح طور پر صرف فضا سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ اشکال ایک ایسی تہذیب سے تعلق رکھنے والے افراد کی تخلیق ہیں جو یہاں دو ہزار برس قبل رہائش پذیر تھے۔ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی تجربہ گاہ سے لی گئی نئی تصاویر سے یہ اہم معلومات مل سکیں گی کن مقامات پر یہ اشکال شکست و ریخت کا شکار ہو رہی ہیں اس کے علاوہ یہ بھی جانا جا سکے گا کہ انسانی سرگرمیوں نے انھیں کہاں کہاں متاثر کیا ہے۔پیرو کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان تصاویر کی مدد سے ان اشکال کو محفوظ بنانے کا نیا لائحہ عمل تشکیل دے گی۔