counter easy hit

اسرائیل :خواتین کو ہراساں کرنے والے فون ایپلی کیشن پر پابندی کا مطالبہ

Israeli harassment of women

Israeli harassment of women

تل ابیب……..اسرائیل میں موبائل فون پر پیغام رسانی کے لیے نئی ایپلی کیشن متعارف کرانے والی کمپنی نے ایک نیا تنازع کھڑا دیا ہے۔
اس کی ایپلی کیشن نے بہت سے یہودی خاندانوں کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں اور نوجوانوں کے ہاتھ خواتین کو ہراساں کرنے کا آلہ تھما دیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق مشہور اسرائیلی امریکی ریپر ول آئی ایم اور نیکی مناج سمیت مختلف سرمایہ کاروں کی کمپنی نے حال ہی میں بلائنڈ اسپاٹ کے نام سے یہ ایپلی کیشن متعارف کرائی ۔موبائل فون کا صارف اس کے ذریعے شناخت ہوئے بغیر پیغامات ،تصاویر اور ویڈیوز اپنے ساتھ رابطے میں موجود لوگوں کو بھیج سکتا ہے مگر انھیں وصول کرنے والا اس کا پتا نہیں چلا سکتا۔اسرائیلی پارلیمان کے ارکان،سیاست دان اور اس کے مخالف مہم چلانے والے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ اس سے آن لائن لوگوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔