yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عوام ، ووٹ الیکشن ، جمہوریت اور عوامی نمائندے ۔۔۔۔ پاکستانیوں کے ساتھ برسوں سے کیا ڈرامہ ہو رہا ہے اور ہر بار یہ ڈرامہ دراصل کون کرتا ہے؟ رؤف کلاسرا نے کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصل گیم بے نقاب کر دی

MH Kazmi September 19, 2019 1 min read
peoplle, casting, vote, to, leaders, and, the, leaders, rauf klasra , column, today
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پر پکی حکومت کون کرتا ہے؟ وہ کون سے کردار ہیں جو مستقل طور پر ہر حکومت میں پائے جاتے ہیں؟ بھٹو صاحب کا مشہور زمانہ فقرہ ہوتا تھا: طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ بائیس برس رپورٹنگ کرتے ہوئے ہوگئے اور میں ابھی تک بھٹو صاحب کے اس نعرے کی نامور کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔حقیقت کی تلاش میں ہوں کہ دیکھ سکوں‘ اس ملک میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہی ہیں؟ ویسے عوام کو یہ گولی دینے میں ہرج نہیں کہ اصل طاقت آپ کے پاس ہے اور آپ ہی اس ملک کے اصل حکمران ہیں۔ میرا برسوں کی رپورٹنگ کا تجربہ یہ کہتا ہے عوام کا کوئی زور نہیں ہے۔ عوام کو ہر پانچ برس بعد خوش کر دیا جاتا ہے کہ ووٹ ڈال لیں اور یہ کہ آپ کی مرضی کے حکمران آئیں گے‘ حالانکہ ووٹ سے پہلے ہی طے ہو چکا ہوتا ہے اب کی بار کس کی باری ہے۔ سیاستدان خفیہ ملاقاتیں کرکے معاملات طے کرچکے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ہی نچلے لیول پر احکامات پہنچائے جاتے ہیں کہ اب کی دفعہ پولنگ سٹیشنز پر موجود اہلکار اندر تعینات ہوں گے یا سکول کی حدود سے باہر ڈیوٹی دیں گے۔ امیج بنانا شروع کر دیا جاتا ہے کہ فلاں لیڈر کی گڈی چڑھ گئی ہے۔ اتنی دیر میں پچھلا حکمران اپنی حرکتوں، کرپشن، دوستوں کو نوازنے اور کاروبار کو ترقی دینے کے بعد اتنا بدنام ہو چکا ہوتا ہے کہ نئے کو جگہ بنانے میں زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی۔ اب آپ پوچھیں گے کہ اس ملک کے اصل حکمران کون ہیں جو مستقل ہیں۔ بیوروکریسی تو مستقل رہتی ہے اور اس کے بعد باری لگتی ہے سیٹھوں اور حکمرانوں کے دوستوں کی جو الیکشن کے نتائج آتے ہی اسلام آباد میں ڈیرے لگا لیتے ہیں۔ یہ سیٹھ نئے حکمرانوں کو ڈرا دیتے ہیں کہ پچھلے ملک کی اکانومی تباہ کر گئے۔ اگر وہ کامیابی چاہتے ہیں

تو فوراً ان کے مشوروں پر عمل کریں۔ پھر وہ ٹیکس معاف کراتے ہیں جو وہ پہلے ہی پاکستان کے کروڑوں لوگوں سے وصول کر چکے ہوتے ہیں۔ جیسے ابھی تین سو ارب روپے معاف کرائے جا رہے تھے۔ وہ لاتعداد ڈیمانڈز کا پیکیج بنا کر لاتے ہیں۔ ایڈوائزری کمیٹی بن جاتی ہے‘ جس میں وہ سب سیٹھ اور کاروباری ممبر ہوتے ہیں جنہوں نے خود ہی اکانومی کا بیڑا غرق کیا ہوتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے ان کاروباریوں کی ملاقات ہوئی ہے جن پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اور وہ نیب کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ وزیر اعظم ان سے مشورے طلب کررہے ہیں جن کے خلاف وہ تقریریں کرکے عوام کے دل گرماتے تھے۔ عمران خان صاحب کی حکومت تو چلا ہی مشیران رہے ہیں‘ چاہے وہ مشیر کامرس عبدالرزاق دائو ہوں جن کی کمپنی کو تین سو ارب روپے کا ڈیم ٹھیکا ملا، صحت کو مشیر چلا رہا ہے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ہیں جن کے دوست علی جمیل کی کہانیاں یہاں مشہور ہیں۔ بیوروکریسی کے علیحدہ مشیر ارباب شہزاد ہیں تو ریفارمز کے مشیر ڈاکٹر عشرت۔ وزارت اطلاعات بھی مشیر کے ذریعے چل رہی ہے۔انرجی کے مشیر ندیم بابر کو ہی دیکھ لیں‘ جن کی کہانی عامر متین سناتے ہیں کہ کیسے وہ شہباز شریف دور میں اکیلے پنجاب کی کمپنیوں کے بورڈز میں شامل تھے اور کچھ کے سربراہ بھی۔ ایک اور صاحب جہانزیب خان تھے۔ وہ پنجاب میں شہباز شریف کے رائٹ ہینڈ تھے اور پلاننگ کا محکمہ چلاتے تھے۔ وہ جو کمپنیاں چلا رہے تھے ان میں وہ بھی شامل تھی

جس نے چار ارب روپے خرچ کر دیئے لیکن پانی کی ایک بوند تک نہ نکلی۔ ندیم بابر کو اٹھا کر عمران خان صاحب نے اپنا مشیر برائے انرجی بنا لیا۔ انہوں نے ایک وقت میں حکومت پاکستان پر مقدمہ دائر کیا ہوا تھا کیونکہ وہ پاور پلانٹ کے بھی مالک ہیں۔ وزیر اعظم نے خود بھی اپنے دوستوں کو بڑے عہدوں سے خوب نوازا۔ ان کی دیکھا دیکھی چند وزرا نے سوچا‘ ہم کیوں نہ دوستوں کو آگے لائیں۔ یوں وفاقی وزیر علی زیدی نے پہلے حفیظ شیخ کے دوست علی جمیل کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے بورڈ کا ممبر لگا دیا تھا۔ انہی علی جمیل کو اب مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سٹیٹ بینک کے بورڈ کا ممبر لگا دیا ہے۔ آپ پوچھیں گے علی جمیل کون ہے؟ علی جمیل وہ ہیں‘ جن کا نام حفیظ شیخ کے پچھلے دور میں ٹریکر سکینڈل میں آیا تھا۔ علی جمیل کے اس سکینڈل کی تفصیلات میں نے انہی کالموں میں تفصیل سے دو ہزار بارہ میں لکھ دی تھیں۔علی زیدی صاحب کی کہانی بھی سن لیں۔ ان کے ایک دوست ہیں‘ عاطف رئیس۔ علی زیدی منسٹر انکلیو میں رہنے کی بجائے عاطف رئیس کے گھر رہتے ہیں۔ گھر کا کچن، بجلی، گیس، سب کچھ رئیس برداشت کرتے ہیں۔ منسٹر انکلیو میں نہ رہنے کی وجہ سے علی زیدی کو دو لاکھ روپے کیش حکومت دیتی ہے۔ جب وزیر اعظم عمران خان نے پچھلے سال چین جانا تھا تو عاطف رئیس کا نام بھی وفد میں لکھوا دیا گیا۔ واپس آ کر انہی عاطف رئیس کی کمپنی کو پشاور میٹرو میں بارہ ارب روپے کا ایک ٹھیکہ دے دیا گیا۔

اب دستاویزات کے مطابق عاطف رئیس کے خلاف ایف آئی اے نے سترہ کروڑ روپے کے ایک کنٹریکٹ میں فراڈ پر مقدمہ درج (ایف آئی آر نمبر 22/2017  تاریخ 11.10.2017)کرارکھا ہے۔ عاطف رئیس نے پشاور میٹرو کا ٹھیکہ لیتے وقت یہ نہیں بتایا تھا کہ ان پر پہلے کنٹریکٹ میں فراڈ پر مقدمہ درج ہے۔ یوں حقائق چھپا کر تیرہ چودہ ارب روپے کا کنٹریکٹ لے لیا گیا۔ علی زیدی کا کہنا ہے: یہ ہرگز مفادات کا ٹکرائو نہیں ہے کہ ان کا دوست‘ جس کے وہ گھر رہتے ہیں‘ ہر وقت ان کے ساتھ ہوتا ہے اور اسے اربوں روپوں کے کنٹریکٹ ملتے ہیں۔ سوال یہ ہے اور مفادات کا ٹکرائو کیا ہوتا ہے؟ آپ ایک کاروباری ہیں۔ آپ حکومتوں سے کنٹریکٹ لیتے پھر رہے ہیں اور ایک وفاقی وزیر آپ کے گھر ٹھہرتا ہے اور سب کچھ کھانا پینا آپ کے ذمے ہے۔ وہ وزیر کابینہ کے اجلاسوں میں شریک ہوتا ہے، وہ اکنامک کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں بیٹھتا ہے‘ جہاں پاکستان کے اہم فیصلے ہوتے ہیں۔ ایک وزیر کو سب کچھ پتا ہوتا ہے کہ کسی کنٹریکٹ کے لیے حکومت کی کیا ترجیحات ہیں۔ آپ پھر بھی سمجھتے ہیں یہ مفادات کا ٹکرائو نہیں ہے اور نہ ہی آپ کے دوست کو آپ کی وجہ سے فائدہ ہو رہا ہے؟ ایک کاروباری کو اندر کی تھوڑی سی خبر بھی اربوں روپے کا فائدہ دے سکتی ہے لہٰذا کراچی سے لاہور تک کے کاروباری آپ کو اسلام آباد میں بیگ اٹھائے حکومت کے افسران اور وزیروں سے تعلقات بناتے اور افسران پر خرچہ کرتے نظر آتے ہیں

کہ شاید اندر کی خبر مل جائے جس سے انہیں اپنے مخالفین پر برتری ہو اور وہ اربوں کا ٹھیکہ لے اڑیں۔ انہوں نے فخر سے ٹی وی پر بتایا کہ وہ عاطف کے گھر رہتے ہیں۔ وہی عاطف ہر وقت تین وزیروں علی زیدی، عمر ایوب اور ندیم بابر کی کمپنی میں رہتے ہیں اور انہیں پشاور میٹرو میں تیرہ چودہ ارب روپے کا ٹھیکہ بھی مل جاتا ہے۔ عمران خان صاحب ساری عمر ہمیں یہ سمجھاتے رہے پیپلز پارٹی اور شریف خاندان نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو نوازا اور اسے وہ مفادات کا ٹکرائو قرار دیتے تھے۔ اپنی باری لگی ہے تو وہ خاموش ہیں۔ ان کے وزیر کھلے عام اپنے دوستوں کو ہر اہم جگہ لیے پھرتے ہیں۔ اس لیے ان وزیروں کے یہ کاروباری لوگ ہی اس ملک کے اصل مالک ہیں۔ ایسے لوگ آپ کو ہر حکومت میں ملیں گے۔ یہ کاروباری دوست آپ کو اپنے گھر ٹھہراتے ہیں، آپ کو الیکشن کے دنوں میں مدد کرتے ہیں، آپ پر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور بعد میں جونہی آپ پاور میں آتے ہیں یہ اپنا نذرانہ آپ سے سود سمیت لینے پہنچ جاتے ہیں۔ یہ خود بھی دبا کر کھاتے ہیں اور آپ کی چونچ بھی گیلی کراتے ہیں۔ عوام انہی کے نعرے مار مار کر بے ہوش ہو جاتے ہیں۔ نواز شریف، زرداری اور عمران خان کے لیے رشتہ داروں دوستوں سے لڑتے ہیں اور وہ سب حکمران اپنے اپنے ڈونرز، دوستوں اور پارٹیوں کو عوام کی جیب سے ہی نوازنے میں لگے ہوتے ہیں۔ یہ ہیں اس ملک کے اصلی حکمران نہ کہ عوام جنہیں طاقت کا سرچشمہ قرار دیا گیا تھا اور یہی مگرمچھ عوام کی جیبیں خالی کر دیتے ہیں ۔ عوام نعرے مار کر خوش، اور وزیروں کے دوست اسی عوام کو لوٹ کر خوش۔ حبیب جالب یاد آگئے۔ وہی حالات ہیں فقیروں کے ۔۔ دن پھرے ہیں فقط وزیروں کے ۔۔ وہی اہل وفا کی صورت حال ۔۔ وارے نیارے ہیں مشیروں کے ۔

peoplle, casting, vote, to, leaders, and, the, leaders, rauf klasra , column, today

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
what, will, happen, to, soft, bodies, of, our, politicians, what, will, they face, in, future, asif affan column
Previous Post پاکستان میں جنگل کا قانون : ائیر کنڈیشنڈ دفتروں اور بیڈرومز میں بیٹھنے اور سونے والے حکمران اور حکام کی نرم و نازک کھالوں کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ کالم نگار آصف عفان نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں
Next Post عمران خان کچھ کر پائیں گے یا تبدیلی کی باتیں ٹرک کی بتی ثابت ہونگی ۔۔۔؟ ایاز امیر نے دلائل کے ساتھ بڑا دعویٰ کر دیا
IMRAN KHAN'S, CLAIMS, WILL, BE, PROVEN, AS, FAR, CRY, CLAIMED, BY, AYAZ AMEER, IN, HIS, COLUMN

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.