فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیےپیپلزپارٹی کی کثیرالجماعتی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے، کانفرنس میں ن لیگ اورتحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیںشریک ہیں۔فوجی عدالتوں سے متعلق پیپلزپارٹی کی کثیر الجماعتی کانفرنس کا آغاز ہوگیا،جس کی میزبانی آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔کانفرنس کا مقصد سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے،کانفرنس میںشرکت کے لئے ن لیگ کو دعوت نہیں دی گئی جبکہ تحریک انصاف شریک نہیں ہو ئی۔جےیو آئی ف، جماعت اسلامی ،اے این پی ،قومی وطن پارٹی کانفرنس میں موجود ہیں۔








