
میچ کی سیکورٹی مزید فول پروف بنانے کےلیے دیگر اضلاع سے بھی 3 ہزار پولیس افسران اور اہلکار لاہورپہنچ گئےہیں ، ان میں 6 ڈی ایس پی، 43 انسپکٹر، 214 سب انسپکٹر اوراے ایس آئی شامل ہیں ۔
قذافی اسٹیڈیم کےقریب 25بستروں جبکہ مقامی ہوٹل میں 7 بستروں کا عارضی اسپتال بھی قائم کردیا گیا ہے۔
فائنل میچ پر ٹریفک پلان بھی تیار کیا گیا ہے، 5مقامات پرپارکنگ مخصوص کی گئی ہے، گاڑیاں ایف سی کالج ،مسلم ٹاؤن فلائی ،سینٹر پوائنٹ سے لبرٹی مارکیٹ اوربرکت مارکیٹ میں پارک ہوں گی۔
چنگ چی اورآٹو رکشوں ، ایل پی جی ، ایل این جی اور سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہوگا ،شائقین کو اصل شناختی کارڈ اور فائنل کا ٹکٹ دکھانے والوں کو اسٹیڈیم کی طرف جانے دیا جائے گا ۔








