counter easy hit

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت نے پاکستان میں انتخابات میں شفافیت لانے کا تہیہ کر رکھا ہے، ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت داغدار ہورہی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے آصف علی زرداری سے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی اور سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔

لیکن انہوں نے اس سلسلے میں 22 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے خاتمے کے لئے حکومت نے ووٹنگ کے طریقے میں تبدیلی کے لئے آئینی ترمیم لانے کا اعلان کیا تھا اور عمران خان نے اس کی حمایت کی تھی۔