counter easy hit

(ن) لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنائیں، وزیراعظم کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کے منتخب ارکان کو رواں ہفتے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے کہا ہے کہ 5 مارچ کو سینیٹ انتخابات ہورہے ہیں۔

اس لئے ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) منتخب ارکان رواں ہفتے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ 5 مارچ کو ملک بھر کی چاروں صوبائی اسمبلیاں سینیٹ کی 52 خالی نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب کریں گی۔