چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوئٹہ کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھاکہ عوام کرپٹ نظام کے خلاف متحد ہو گئے جلد اس سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے۔

People will soon get rid of the corrupt system: Imran Khan
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سب جان گئے ہیں اور وہ تبدیلی کیلئے تیار ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ رانا ثنااللہ ایک قاتل ہے وہ ان کی سیاست پر بات نہیں کرسکتا۔








