counter easy hit

‘پنجاب پولیس پر لوگوں کو اعتماد نہیں، الیکشن کیلئے فوج کو آنا چاہیے’

"People do not trust the police,

“People do not trust the police,

عمران خان نے کہا ہے کہ نون لیگ دھاندلی کے علاوہ الیکشن نہیں جیت سکتی ۔ ڈھائی ارب کے فنڈز جاری کرنے پر الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو نوٹس جاری کیوں نہیں کیا۔
لودھراں: (یس اُردو) عمران خان کا لودھراں پہنچنے پر کارکنوں نے کیا استقبال بھنگڑے ڈالے ، نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ کپتان نے سیاسی مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں مسلم لیگ نون دھاندلی کے علاوہ جیت نہیں سکتی۔ نواز شریف نے اربوں روپے فنڈز کا اعلان کیا الیکشن کمیشن نے نوٹس تک نہیں لیا ۔ پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں ، ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرایا جائے ۔ اس سے پہلے شانگلہ میں کپتان گرجے برسے اور کہا کہ کراچی میں کرپشن چھپانے کیلئے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہیں دی جا رہی۔ 2018 کے الیکشن میں 2013 الیکشن کے دھاندلی کے ریکارڈ توڑنے کی تیاری ہو رہی ہے۔