counter easy hit

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں امن بحال ہوگیا

Peace was restored in Tirah Valley of Khyber Agency

Peace was restored in Tirah Valley of Khyber Agency

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں امن تو بحال ہوگیا اور نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ۔ مگر بحالی و آبادکاری کے کام میں تاخیر کی وجہ سے متاثرین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

خیبر ایجنسی کا دورافتادہ علاقہ وادی تیراہ 2005 سے لے کر2015 تک دہشت گردوں کے قبضے میں رہا۔ مختلف دہشت گرد تنظیموں کی باہمی لڑائی میں نہ صرف ایک لاکھ کی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوئی بلکہ 3ہزار779 سے مکانات کو نقصان پہنچا۔جس میں 2 ہزار مکمل طور پر تباہ ہوگئےہیں۔

وادی تیراہ کے متاثرین کی آباد کاری کے لئے وفاقی حکومت سے 1 ارب 27 کروڑ روپے فنڈ کا مطالبہ کیاگیا ہے۔فوجی آپریشن کے نتیجے میں علاقے میں امن تو بحال ہوگیا تاہم ساڑھے پانچ ہزار خاندان کی واپسی اور بحالی کامرحلہ باقی ہے۔

وادی تیراہ میں امن کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے متاثرین کی بحالی و آباد کاری ضروری ہے۔ نقصانات کا ازالہ کرنے سےمتاثرین پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں اور اس حسین وادی میں زندگی کی رونقیں لوٹ سکتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website