counter easy hit

“امن کونسل پاکستان” جس کا عزم پاکستان سے دھشت گردی۔ انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ

“امن کونسل پاکستان” تمام مکاتب فکر کے پرعزم نوجوانوں پر مشتمل ایک تحریک ہے جواستحکام پاکستان کے لیئے عملی جدوجہد کررہی ہے۔ پاکستان سے دھشت گردی۔ انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ھماراعزم ہے۔"Peace Council Pakistan" whose commitment to eliminate terrorism, extremism and sectarianism from Pakistan پرامن اور محفوظ پاکستان ھماری منزل ہے۔اس منزل کے حصول کے لیئے امن کونسل کی کاوشیں جاری ہیں۔ امن کونسل پاکستان اس عزم کااعلان کرتی ہے کہ وطن عزیز پاکستان ہمیں اپنی جان و مال سے زیادہ عزیز ہے-اس وطن کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ہمارا قومی و ملی فریضہ اور ہمارے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے- ہمارے آباء و اجداد نے اس وطن کی منزل کے حصول کے لیے خاک و خون کے دریا عبور کیے اور اپنی جان ومال کی قربانی دی جس طرح ہم نے پاکستان بنایا تھا اس سے زیادہ قربانیاں دے کر پاکستان کو بچائیں گے- ان شاء اللہ
امن کونسل پاکستان وطن عزیز کے دیرینہ مسائل پر گہری نظر رکھتی ہے اور ان کے حل کے لیئے ہرممکن کوشش کاعزم مصمم رکھتی ہے۔ امن کونسل پرامن پاکستان کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کا خاتمہ چاہتی ہے دہشت گردی، قتل و غارت اور فرقہ واریت کو قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تصور کرتی ہے۔ کونسل بے گناہ لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کی ہر کوشش کی سختی سے مذمت اور اسے بدترین شرانگیزی سمجھتے ہوئے واضح کرتی ہے کہ دہشت گردی کی ایسی تمام شکلوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے عناصر اسلام دشمنوں اور پاکستان دشمنوں کے مقاصد کی تکمیل کا باعث بن رہے ہیں- پاکستان میں کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے والے اور فرقہ واریت کو پروان چڑھانے والے اسلام کی تعلیمات کو مسخ اور پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔۔
امن کونسل پاکستان وطن عزیز سے ان تمام فتنوں کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ھم پرامن اور محفوظ پاکستان کے کے لیئے پورے ملک میں شعور و آگہی مھم شروع کررہے ہیں ۔۔پرعزم نوجوان ہماراساتھ دیں اور نئی نسل کو پرامن اور محفوظ پاکستان کا تحفہ دیں