counter easy hit

پڈعیدن :نصرت کینال میں آر ڈی 87 کے مقام پر شگاف پڑ گیا

Pdaydn: Nusrat

Pdaydn: Nusrat

پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں ، امدادی کارروائیاں شروع نہ کی جا سکیں
پڈ عیدن (یس اُردو) نصرت کینال میں آر ڈی 87 کے مقام پر اچانک شگاف پڑا گیا ۔ پانی کے شدید دباؤ کے باعث شگاف بڑھ کر 100فٹ سے زیادہ ہوگیا ہے ۔ پانی کے تیز بہاؤ سے شگاف تیز ی سے بڑھ رہا ہے ، نصرت کینال میں شگاف کے باعث کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں ، گنا ، کپاس زیر آب آگئے ۔ 15 سے زائد دیہات کی جانب پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ 3 گھنٹے گذرنے کے باجود آبپاشی عملہ نہیں پہنچا اور نا ہی امدادی کارروائیاں شروع کی جاسکی ہیں ۔ شگاف سے گوٹھ علی نواز ڈہر ، گوٹھ خان محمد آریجو ، گوٹھ چھتولاشاری ، گوٹھ وریام گاڈھی گو سمیت دیگر دیہات زیر آب آنے خطرہ ہے ۔