counter easy hit

کراچی :اورنگی میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا گیا

Karachi was

Karachi was

خاتون کو بیٹے اور بھتیجے نے گولیاں ماریں ، پولیس نے ملزموں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
کراچی (یس اُردو ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں غیرت کے نام پر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔ اورنگی ٹائون نمبر چار میں ایک خاتون نسرین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے بیٹے اور بھتیجے نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے ۔ مقتولہ کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ پولیس نے ملزمان بیٹے حسین اور بھتیجے قاسم کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔