counter easy hit

پی سی سی آسٹریا کی سالانہ میٹنگ 4 اپریل کو صدر ندیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔ خواجہ منظور

Khawaja Manzoor

Khawaja Manzoor

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے پاکستان میڈیا ویانا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی سی آسٹریا کی سالانہ میٹنگ 4 اپریل بروز ہفتہ شام چھ بجے 21 ڈسٹرکٹ ونیزیا پیزا میں صدر ندیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔

جس میں پاکستان کرکٹ کلب کے تمام عہدیداران اور کھلاڑی اور پی سی سی اکیڈمی کے جونیئر کھلاڑی شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں سال 2015 کرکٹ سیزن پر مشاورت ہوگی اور متفقہ رائے سے آئندہ کرکٹ سیزن کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ میٹنگ 30 مارچ کو منعقد ہونی تھی پی سی سی کے معروف آل راونڈر اور کوچ علی زوالفقار کی والدہ محترمہ کی وفات کے سلسلہ میں ملتوی کی گی تھی۔