counter easy hit

اقتدار میں آ کر نیکوکارہ کو ملازمت پر بحال کرینگے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایس ایس پی اسلام آباد نیکوکارہ کو غیر قانونی احکام نہ ماننے پر ملازمت سے برطرف کیا ہے، تحریک انصاف اقتدار میں آکر انھیں ملازمت پر بحال کرکے عزت دیگی۔

بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاکہ ایس ایس پی اسلام آباد نیکو کارہ کو ڈی چوک میں تحریک انصاف کے دھرنے میں کارکنان پر تشدد کرنے کے احکام نہ ماننے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے انھیں تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنان پر تشدد کے احکام دیے تھے۔

عمران خان نے کہاکہ ملک میں ایمانداراورمجاز افسران کو زبردستی خاموش کرایا جا رہا ہے، حالانکہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔

تحریک انصاف نیکو کارہ کو ملازمت سے برطرف کرنے کے وفاقی حکومت کے اقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ بھتہ خوری کے مترادف ہے،انھوں نے کہا کہ حکومت پہلے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی۔