لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے حوالے سے مذاکرات کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام لاہور ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہو گئے۔

PCB officials traveling to Dubai for talks with India
بھارتی کرکٹ بورڈ سے دو طرفہ سیریز پر بات چیت کے لئے پی سی بی کا اعلیٰ سطحی وفد دبئی کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد پاکستان کی نمائندگی کریں گے جب کہ بھارتی وفد کے سربراہ سی کے کھنہ ہوں گے۔ دبئی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کے موضوع پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے آج دبئی میں بات ہو گی۔ بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کے معاہدے پر قائم ہیں اور باہمی سیریز کھیلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر بھارت نے سیریز کھیلنے سے انکار کیا تو معاملہ آئی سی سی میں لے کر جائیں گے۔








