counter easy hit

شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

پیانگ یانگ: تمام عالمی پابندیوں اور سیاسی دباؤ میں اضافے کے باوجود شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے کا تازہ ترین تجربہ آج علی الصبح کیا گیا ہے جو حالیہ تین ہفتوں کے دوران اس کا تیسرا بیلسٹک میزائل تجربہ بھی ہے۔

Another experiment of ballistic missiles from North Korea

Another experiment of ballistic missiles from North Korea

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے اس بار جس بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے وہ کم فاصلے تک مار کرنے والا ہے جسے سابق سوویت یونین کے ’’اسکڈ میزائل‘‘ میں ترمیم کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی شمالی کوریا کے پاس برسوں سے موجود ہے جس میں تبدیلی کے بعد 1000 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تیار کیے گئے ہیں البتہ حالیہ تجربے کے دوران شمالی کوریا کے ساحلی شہر وونسان سے فائر کیا گیا میزائل 450 کلومیٹر دور بحیرہ جاپان میں گرا۔ جاپان نے اس میزائل تجربے پر فوری احتجاج کرتے ہوئے شمالی کوریا سے کہا کہ یہ میزائل اس کی سمندری حدود میں ’’خصوصی معاشی علاقے‘‘ کے اندر گرا جو اقوامِ متحدہ کی جانب سے تمام ایٹمی اور میزائل پر پابندیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ شمالی کوریا کے پاس مختلف رینج والے ایک ہزار کے لگ بھگ بیلسٹک میزائل موجود ہیں جن میں ایسے بین البراعظمی میزائل (آئی سی  بی ایم) بھی شامل ہیں جو آنے والے وقت میں ممکنہ طور پر امریکہ تک کو نشانہ بناسکیں گے۔ قبل ازیں شمالی کوریا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے دو تجربات کرچکا ہے۔  واضح رہے کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ ان تجربات کے ذریعے ’’نئی قسم کا بیلسٹک میزائل‘‘ آزمانا چاہتا ہے جو نیوکلیائی ہتھیاروں سے لیس کیا جاسکے گا جبکہ اس نے چھٹا ایٹمی تجربہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہوئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website