لوئردیر: اسفند یار ولی کا کہنا ہے عمران خان کے آنے سے سیاست میں شرافت ختم ہو گئی، کرپشن پر بات کرنے سے پہلے اپنا گھر صاف کریں، صبح کی بات سے دوپہر اور دوپہر کی بات سے رات کو مکر جاتے ہیں۔

اسفند یاروالی نے نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا سی پیک میں خیبرپختونخوا کو نظرانداز کیا گیا، سی پیک کا نام پاک چائنا کوریڈور کے بجائے چائنہ پنجاب کوریڈور رکھا جائے، نواز شریف کو کہا بھی تھا کہ قبائلی عوام کو ان کے حقوق دیں لیکن انہوں نے نہ مانی۔ سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آئین میں فوری طورپر ترمیم کی جائے اور فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنایا جائے۔








