yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کہاں گیا وہ جذبہ۔ ڈاکٹر صاحب

Yes 2 Webmaster February 3, 2015 1 min read
Election
Share this:
Election
Election

تحریر : آدم قادر بخش
گیارہ مئی 2013 کے الیکشن میں ضلع کیچ کے حلقہ بی پی 49میں سید احسان شاہ اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ،الیکشن کے نتائج آئے تو ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو کامیاب ہوگئے تھے وفاقی اور صوبائی سیاسی حلقوں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے موزو ترین قرار دیا گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان سے بلوچ قوم پرست جماعتیں اقتدار سے دور رہی جس کی وجہ سے روز بروز بلوچستان کے حالات خراب سے خراب ترہوتے نظر آئے ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حاصل خان بزنجو اور سردار نثاء اللہ زہری کے ہمراہ مری میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے نامزد کیا،ڈاکٹر صاحب کے وزیر اعلی نامزد ہونے پر بلوچستان بھر میں بسنے والے متوسط طبقے ،خاص کر مکران کے لو گوں کوبہت خوشی ہوئی کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلوچستان کے موجودہ حالات اور یہاں کے رہنے والے لو گوں کی حالت ء زندگی سے اچھی طرح واقف ہے بلوچستان میں پہلی مرتبہ نواب و سردار فیملی سے تعلق نہ رکھنے والے وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے پاس ہے بلوچستان حکومت کو دو سال مکمل ہونے والے ہے،

نیشنل پارٹی کی سرکار بنے کے بعد کئی لو گوں نے تجزیہ کیا کہ حکومت چھ ماہ چلی جائے گی ،کسی نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا ایک سال میں تک حکومت ختم ہوجائیگی ،مگر ایسا کچھ نہ ہوا تاحال بلوچستان میں بلوچ قوم پرست جماعت نیشنل پارٹی کی حکومت قائم ہے دعا یہ کہ نیشنل پارٹی اپنا دور مکمل کر کے بلوچستان اسمبلی سے با عزت رخصت ہو، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیر اعلی کا منسب سنبھالنے کے بعد گوادر کے پہلے سرکاری دورے پر گوادر پہنچے تو ڈاکٹر صاحب بڑے چست نظر آئے اور اُن کا جزبہ بھی دیکھنے والا تھا،ہم سوچنے لگے کہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ صاحب بلوچستان میں ہونے والی نا انصافیوں سے باخوبی واقف ہے ،بلوچستان کے عوام کے لئے بہت کچھ کر کے دم لینگے لیکن 5جنوری2015میں گوادر کا مختصر سے دورے پر گوادر پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران میں نے د یکھا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صاحب بہت تھکے تھکے سے لگ رہے ہے یوں لگا کہ ڈاکٹر صاحب بیزار بیزار سے ہے میں نے اپنے چھوٹے بھائی ساجد بلوچ ،اور دیگر دوستوں سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب آج زیادہ تھکے ہوئے نہیں لگ رہے کیا؟

ڈاکٹر مالک صاحب کی نیند پوری نہیں یاڈاکٹر صاحب وہ جزبہ لیکر آئے تھے کہ بلوچ قوم کے لئے کچھ کردکھانا ہے وہ پورا ہوتے ڈاکٹر صاحب کو نظر نہیں آرہا ؟دوسال کاعرصہ پورا ہونے کو ہے جو اُمیدیںمکران اور بلوچستان کے عوام نے متوسط طقبہ سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلی ٰ بلوچستان سے رکھی تھی ،شائد ڈاکٹر صاحب عام لوگوں کی اُن سے وابستہ امیدیں پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے انتہائی معتبر زرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صاحب نے مکران سمیت بلوچستان بھر میں ایک سال کا عرصہ اپنے پارٹی دوستوں کی مشاورت سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں گزار دیا کہ کس کو کہاں پوسٹنگ اور کسے کہاں ٹرانسفر کرنا ہے آخر کئی سال اقتدار سے دور رہنے والے پارٹی ورکرز کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی انتقام تو لینا تھااسی لئے وزیر اعلی صاحب سے سیاسی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی سفارش تو کرنی تھی بہرحال بلوچستان کے وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صاحب نے تربت سٹی کے علاو مکران کے کسی بھی ڈسٹرکٹ میں ڈیڑھ سال کے عرصے میں کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں کروایا،

دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے دوست ہمیں اکژ با آسانی یہ کے دیتے ہے کہ بلوچستان کو سردار اور نواب ترقی کرنے نہیں دیتے ہیں اور یہ بات جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سبی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھی کہ گئے کہ بلوچستان کو اسلام آباد کی سرکار اور بلوچستان کے سردار ترقی یافتہ ہونے نہیں دیتے لیکن مکران ڈویژن میں کوئی سرداری نظام موجود نہیں گزشتہ ڈیڑھ سال سے بلوچستان کا وزیراعلیٰ بھی کوئی سردار اور نواب نہیں مکران سے وزیر اعلی کا تعلق ہے ڈاکٹر صاحب مہینے میں چار بارگوادر کی زیارت نہیں کرتے تو ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کوکچھ اچھا نہیں لگتا اور مکران کا فرزند ہونے کے ناتے ڈاکڑ صاحب کا دوسرا گھر گوادرہے ،اس و قت وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنے حلقہ انتخاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروارہے ہے سال 2015اور2014بجٹ میں صرف 50لاکھ روپے وہ بھی بجلی کے ٹرانسفامر کے لیے گوادر کو دئیے گئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شائد یہ سمجھتے ہوں کہ گوادر کی سیٹ اُن کی پارٹی کبھی نہیں جیت سکتی ہیں

جب تک گوادر کے تین بڑے سیاسی خاندان ڈاکٹر صاحب کی پارٹی کے ہمراہ نہیں ہو نگے تو وہ گوادر میں کیوں ترقیاتی کام کروائے اور نیشنل پارٹی گوادر کی مقامی لیڈر شپ ڈاکٹر صاحب سے ضلع گوادر میں ترقیاتی کام کروانے کی بات نہیں کرتی شائد ان کے سیاسی یا زاتی مفاد شامل نہ ہوں ،ضلع گوادر کے قابل احترام سیاسی رہنما حسین واڈیلہ صاحب اکثر کہتے ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کووزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر کیا گیا تولو گوں نے خوشی میں میٹھائی تقسیم کی جن لو گوں کو شوگر تھا اُن لو گوں نے بھی خوشی میں آدھا کلو میٹھائی ضرور کھائی ہوگی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صاحب مکران اور گوادر کے بہت سے لو گوں کی اُمیدیں آپ سے وابستہ ہیں

تمام تر سیاسی رنجشوں کو بھلا کر مکران کے عوام کی تمام مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کریں جن مشکلات کے حل کے لئے آپ عرصہ داراز سے سڑکوں پر جہدوجہد کرتے رہے ہیں کیونکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی یہ کہ کر وفاق کے کندوںسے بوجھ حلکا کر چکے ہے کہ بلوچستان میںقوم پرستوںکو حکومت دے دی ہے اور جاتے جاتے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا تھا میں نے بلوچوں کے لیے بہت کچھ کیا بلوچوں نے اپنے لیے کچھ نہیں کیا۔۔۔۔۔۔

Adam Qadar
Adam Qadar

تحریر : آدم قادر بخش

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Amitabh Bachchan
Previous Post پاک بھارت ٹاکرا، امیتابھ بچن کمنٹری کرتے نظر آئیں گے
Next Post شب و روز زندگی (قسط 9 )
Strike Camp

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.