counter easy hit

پاکستان زندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد، پشتون آرگنائزیشن فرانس کی جانب سے 22 جون ساڑھے پانچ بجے پاکستان زندہ آباد ریلی کااہتمام، محب وطن پاکستانی بھرپور شرکت کریں گے

پیرس ؍پاکستان زندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد، پشتون آرگنائزیشن فرانس کی جانب سے 22 جون ساڑھے پانچ بجے پاکستان زندہ آباد ریلی کااہتمام، محب وطن پاکستانی بھرپور شرکت کریں گے

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین)  یورپ بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ملک دشمن عناصر کی طرف سے پاکستان اور پاکستان آرمی کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی محب وطن پشتونوں نے اپنے وطن کی خاطر اپنی جان نچھاور کرنے کے جذبے کا اعادہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیرس کے معروف مقام ایفل ٹاور پر پاکستان زندہ آباد ریلی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پشتون آرگنائزشین فرانس اورای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن نے یورپ بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ملک دشمن عناصر کی ریشہ دوانیوں کو دیکھتے ہوئے پاکستانی محب وطن پشتونوں نے اس کی مذمت کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے غیور اور محب وطن پشتون پاکستان اور پاک آرمی کے لئے جانیں لٹانے کو تیار ہیں۔

پاکستان پشتون آرگنائزیشن اور ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے زیر اہتمام برسلز ،سٹاک ہوم ،فرینکفرٹ اور بارسلونا کے بعد پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر 22 جون کو ساڑھے پانچ بجے پاکستان زندہ باد ریلی منعقد ہوگی۔

پروگرام
‏SATURDAY 22 JUNE
‏Time 17:30 place Trocadéro
‏Métro Trocadéro Ligne No 6 , 9
اس موقع پر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے صاحبزادہ عتیق نے تمام محب وطن پاکستانی دوستوں اور ساتھیوں سے اس ریلی میں شرکت کرکے اسے کامیاب کرانے کی استدعا کی ہے۔  انشااللہ پیرس می رہنے والے تمام محب وطن پاکستانی اس ریلی میں بھرپور شرکت اور اس مظاہرے کو کامیاب بنا کر وطن کے غداروں کو مضبوط پیغام دیں گے۔

PASHTUN, ORGANIZATION, FRANCE, AND, PAK-EU, FRIENDSHIP, FEDERATION, FRANCE, JOINTLY, ORGANIZED, PAKISTAN, ZINDA ABAD, RALLY, AT, EIFEL, TOWER, FRANCE, TO, SHOW, THEIR, LOVE, AND, COMMITMENT, WITH, PAKISTAN, AND, PAKISTAN, ARMY