counter easy hit

پشین : گھر میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق

Pishin

Pishin

پشین (یس ڈیسک) پشین کے علاقے کربلا میں مکان میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کلی کربلا میں گھر کے کمرے میں گیس بھرنے سے 15 افراد بےہوش ہو گئے۔بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم گیارہ افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

کمرے میں گیس کا چولہا جل رہا تھاجس کے باعث گیس بھر گئی۔